ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انطالیہ ڈپلومیسی کانفرنس کے لیے ترکی روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر تر کی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ انطالیہ ہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج (جمعرات) شروع ہو رہا ہے۔

 انہیں اس دورے کی دعوت اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو نے دی تھی۔

وزیر خارجہ خطے کے دیگر وزراء خارجہ کے ہمراہ ”ایشیاء میں علاقائی تعاون” کے بارے میں ایک مباحثے میں بھی شرکت کریں گے جس میں وہ علاقائی تعاون، روابط اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے پاکستان کے نصب العین کو اجاگر کریں گے۔انطالیہ  ڈپلومیسی فورم کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں، اہم علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔فورم کا موضوع ہے ”جدید سفارتکاری، نیا دور، نئی ترجیحات”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں