English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودیہ میں یکم اگست سے ویکسی نیشن بنیادی شرط ہوگی

سعودی عرب میں یکم اگست سے مارکیٹوں، سرکاری اور نجی دفاتر جانے کیلئے ویکسی نیشن بنیادی شرط ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں کا سرکاری و نجی اداروں ، اسکولز اور شاپنگ مالز میں داخلہ بند ہوگا، ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کو آئسولیشن اور قرنطینہ کی پابندی کرنا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ ان قواعد پر غیرملکیوں نے عمل نہ کیا تو 2 لاکھ ریال ، 2 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ خلاف ورزی کی سزا پوری کرنے پر غیر ملکی کو بے دخل اور بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے