English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: 5.2 کی شدت سے زلزلہ

القمر

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور کے جوار میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قومی سسمک مانیٹرنگ مرکز  کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز راجن پور سے 37 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف تھا اور زلزلے کی گہرائی زیرِ زمین 39 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈیرہ غازی خان اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے