ایک ایسے وقت میں جب مغربی یورپ اور وسطی چین بدترین سیلابوں سے گزر رہے ہیں اور امریکہ اور روس جنگلاتی آگ کا سامنا کر رہے ہیں، جی 20 ممالک کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اٹلی کی میزبانی میں نیپلز میں آج شروع ہونے والے اس دو روزہ وزراتی اجلاس میں امریکی مندوب برائے ماحولیات جان کیری بھی شریک ہیں۔
اس اجلاس میں COP26 اجلاس میں طے کردہ اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس اجلاس میں حیاتیاتی تنوع، سمندروں کا تحفظ اور دائروی اقتصادیات جیسے امور پر گفتگو ہو گی۔
