کل ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں حکام اور صحافیوں سمیت قریب ساڑھے نو سو افراد شریک ہو رہے ہیں۔
خبر کے مطابق ،یہ تقریب جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں اولمکپس کے مرکزی اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں ان مقابلوں میں تماشائیوں کی شرکت کو انتہائی محدود کر دیا گیا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ اولمپکس گزشتہ سال منعقد ہونا تھے تاہم کورونا وائرس کی وبائی صورت حال کی وجہ سے انہیں ملتوی کر ديا گیا تھا۔
