ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جزیرہ کریٹ لے جوار میں غیر قانونی مپاجرین کی بوٹ غرقاب

بحیرہ روم کے جزیرہ کریٹ  کے جنوب مشرقی  کھلے سمندر  میں  شامی مہاجرین کے سوار ہونے والی بوٹ غرقاب ہو گئی۔

وزارت مواصلات و  بنیادی ڈھانچے سے منسلک جہاز رانی ڈائریکٹریٹ جنرل   نے اطلاع دی ہے کہ جزیرہ کریٹ کے جوار میں  ترک پانیوں میں 45 شامی مہاجرین کے سوار ہونے والی بوٹ  الٹ گئی۔

جائے حادثہ کے جوار میں ترک  تجارتی بحری جہاز کے حکام سے ہونے والی بات  چیت میں  بتایا گیا ہے کہ کشتی پر تقریباً 45 مہاجرین سوار تھے جو کہ اٹلی جانے کی کوشش   کے دوران  ایندھن ختم ہونے اور سمندری طوفان کے باعث الٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ 31 مہاجرین کو ترک بحری جہاز نے جبکہ 5 کو یونانی  ہیلی کاپٹروں نے  ڈوبنے سے بچا لیا ہے  تو  دیگر افراد کی تلاش کا کام  جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں