ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی بھارت کی جانب سے عمران خان اور دیگر حکام کی جاسوسی کرنے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان  نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ ہم   بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرشخصیات کی جاسوسی کی مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی آلات کے ذریعے اپنے شہریوں وغیرملکیوں کی جاسوسی پر ہمیں  تشویش  لا حق ہے۔ لہذا ہم  ذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کے عالمی اصولوں کی واضح خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بی جے پی حکومت عرصہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، یورپی یونین کی ڈس انفولیب اطلاعات میں بھی دنیا نے نام نہاد ہندوستانی “جمہوریت” کا اصل چہرہ دیکھا، بھارت کی زیادتیوں کے معاملے کو  مناسب عالمی پلیٹ فارمزپر سامنے لائیں گے، ہماری  اپیل  ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے  اس معاملے کی مکمل تحقیقات کراتے ہوئے قصورواروں کا محاسبہ کرے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں