بيلجيم ميں شديد بارشوں اور سيلاب کی حاليہ تباہ کاريوں کے بعد گزشتہ روز موسلا دھار بارشوں کا تازہ سلسلہ ديکھا گيا۔
خبر کے مطبق،متعلقہ محکمے نے انتباہ کیا ہے کہ خراب موسمی حالات آئندہ چند دنوں تک جاری رہيں گے۔
تازہ بارشوں کے بعد کئی علاقوں ميں دوبارہ سيلابی صورتحال پيدا ہو رہی ہے۔
سب سے زيادہ نامُور اور والون برابانٹ نامی صوبے متاثر ہوئے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے سيلاب کے باعث چھتيس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران غير معمولی موسمی حالات ميں بيلجيم ميں مجموعی طور پر دو سو دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
