ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے نشریاتی اداروں ٹی آر ٹی اور انادولو نیوز ایجنسی نے دنیا کو تیونس کی پیش رفت سے آگاہ کیا

صد کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹرفخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ  ترکی کے عوامی نشریاتی اداروں ، ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) اور انادولو ایجنسی (اے اے) نے پہلے ہی لمحے سے ہی دنیا میں تیونس میں ہونے والی نئی پیش رفت کے بارے میں دنیا کو آگاہی فراہم کی  ۔

آلتون  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں ، اس بات پر زور دیا کہ جمہوریہ ترکی ہمیشہ اور ہر جگہ جمہوریت اور قومی خواہشات کا احترام  کرنے کے حق میں ہے۔

آلتون نے کہا کہ ماضی میں اقتدار پر فوج کے قبضے کی وجہ سے   قوم کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

"اسی وجہ سے ، ہم تیونس کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ جلد از جلد جمہوریت کو بحال کیا جائے  گا۔  

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے عوامی نشریاتی اداروں ٹی آر ٹی اور اے اے نے پہلے ہی لمحے سے دنیا کے سامنے تیونس میں ہونے والی پیشرفت کا اعلان کیا  جس سے ترکی کے نشریاتی اداروں کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں