English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: تیونس میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ہمیں شدید تشویش ہے

القمر

ترکی نے تیونس میں اسمبلی تحلیل کئے جانے پر شدید اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ "تیونس میں عوامی ارادے کی نمائندہ  اسمبلی کو تحلیل کئے جانے پر ہمیں شدید اندیشوں کا سامنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تیونس کے آئین کے دائرہ کار میں ملک میں جلد از جلد جمہوریت کی تعمیر نو کی جائے گی”۔

واضح رہے کہ کل تیونس کے صدر قیس سعید نے اسمبلی کی تمام کاروائیوں کو 30 روزہ مدت کے لئے منجمد کر دیا اور اسمبلی ممبران کے استثنائی حقوق کو سلب کر لیا تھا۔

قیس سعید نے وزیر اعظم ہاشم المشیشی کو بھی معزول کر دیا اور کہا تھا کہ وہ اپنے منتخب کردہ وزیر اعظم کے ساتھ ملکی نظام سنبھالیں گے۔

صدر قیس سعید نے کرپشن کے جرائم کو منظر عام پر لانے کے لئے اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے