English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع سے مل چکا ہوں: شاہ اردن

القمر

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر دفاع بینی گانٹز سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ حملوں کے بعد فلسطینی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ضروری تھا،میں نے صدر محمود عباس،اسرائیلی وزیر دفاع اور وزیراعظم سے بھی رابطے کیے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ  سن 2014 سے   معطل شدہ اسرائیل۔فلسطینی مذاکراتی عمل کو جانبر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی قیادت مذاکرات کے دوبار آغاز پر ہم فکر ہے،مگر  فلسطینیوں کے حقوق دیئے بغیر موجودہ صورت حال میں عربوں سے امن معاہدے کی امید رکھنا بے معنی ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پریس میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ فروری میں وزیر دفاع بینی گانٹز نے شاہ اردن سے خفیہ طور پر ملاقات کی تھی۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے