ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیادتی کا بدلہ: دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے ملزم کی بہن سے زیادتی

ملتان میں دو خاندانوں نے انساننی اقدار اور درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں جہاں دو خاندانوں کی رضا مندی سے زیادتی کے بدلے زیادتی کے گھناؤنے اصول کو اپنایا گیا۔

ملتان کے تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں زیادتی کا بدلہ لینے کے لئے دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے ملزم کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مظفر آباد کے رہائشی علاقے بستی راجہ پور میں عمر نامی شخص نے 13 سالہ لڑکی (ش) کو زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی (ش) کے خاندان والوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کا بھائی ملزم اشفاق کی بہن (ع) کو زیادتی کا نشانہ بنائے گا جس پر دونوں خاندانوں کی روشنی میں اشفاق نے لڑکی (ع) سے زیادتی کی۔

پولیس کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو پولیس نے تھانہ مظفر آباد میں دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب وومن سنٹر میں بھی دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں