English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سال رواں کے دوران افغانستان میں1659 شہری مارے گئے:اقوام متحدہ

القمر

 بتایا گیا ہے  کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران افغانستان ميں جاری پر تشدد کارروائيوں ميں ہلاک اور زخمی ہونے والے شہريوں کا تناسب پچھلے سال اسی عرصے کے مقابلے ميں سينتاليس فيصد بڑھ گيا ہے۔

يہ انکشاف اقوام متحدہ کی آج  جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کيا گيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ،جنوری تا جون 1,659 افغان شہری ہلاک اور 3,254 زخمی ہوئے۔

افغانستان سے غير ملکی افواج کا انخلاء مئی ميں شروع ہوا اور تب سے جون تک 783 شہری ہلاک اور 1,609 زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کيا ہے کہ اگر پرتشدد کارروائياں نہ رکيں تو سن 2021 مسلح افغانستان تنازعے کا سب سے خونريز سال ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے