تیانجن: چین کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی امریکی ہم منصب پر واضح کیا کہ اپنے داخلی مسائل کا مورد الزام ہمیں نہ ٹھہرایا جائے۔
عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 2 روزہ دورے پر چین پہنچیں جہاں ان کے چینی ہم منصب نے پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران نائب وزیر خارجہ ژائی فینگ نے امریکی ہم منصب وینڈی شرمین سے کہا کہ امریکا چین کو برا بھلا کہہ کر کسی نہ کسی طرح اپنے داخلی مسائل کے لیے ہمیں مورد الزام ٹھہراتا ہے۔
