جرمن شہر لیورکوزن کے صنعی علاقے میں ایک کیمیکل کمپلیکس میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
جرمنی میں وفاقی دفتر برائے شہری تحفظ کے مطابق، یہ دھماکہ ایک بڑے خطرے‘کی نشاندہی کر رہا ہے۔
اس ادارے کی جانب سے مقامی رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور دوازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔
فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ دھماکہ کیسے ہوا، تاہم ایک مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کیمیکل کمپلکیس میں واقع کچرہ جلانے والے ایک پلانٹ میں ہوا۔
