ترکی نے یورپی یونین کی طرف سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے علاقے ماراش کے بارے میں جاری کئے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ نے موضع سے متعلق سوال کا تحریری جواب دیا ہے۔
بلگچ نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک عوام کو نظر انداز کر کے دئیے گئے، غیر حقیقی اور صرف یونانی فریق کے نقطہ نظر کے عکاس موجودہ اور موجودہ سے مشابہہ دیگر بیانات ترکی کے حوالے سے کوئی قدر و قیمت اور کوئی قانونی جواز نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اراکین کے ساتھ اتحاد اور ویٹو جیسے بہانوں کے ساتھ یورپی یونین کا پیش کردہ طرزعمل کسی بھی مسئلے کے حل میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔ ہم یورپی یونین کے نام پر ماراش سے متعلق جاری کئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
بلگچ نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ قبرص کے حل اور ماراش کو کھولے جانے سے متعلق شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حکام کی تجاویز اور فیصلوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ماراش کو کھولنے کا فیصلہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ حکومت کا فیصلہ ہے۔ یورپی یونین کو، سال 2004 کے اینن پلان کے بعد، قبرصی ترک عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پابند رہنا چاہیے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو اپنا مخاطب بنانا سیکھ لینا چاہیے۔
