اسرائيلی فوج نے کہا ہے کہ ايک بارہ سالہ فلسطينی لڑکے کی ہلاکت کے معاملے کی تفتيش جاری ہے۔
گزشتہ روزمغربی کنارے ميں پيش آنے والے ايک واقعے ميں ايک بارہ سالہ لڑکا سڑک سے گزر رہا تھا کہ مبينہ طور پر اسرائيلی فوج کی فائرنگ کے زد ميں آ کر ہلاک ہو گيا۔
اسرائيلی فوج نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقيقات شروع کر دی گئی ہيں اور يہ بھی پرکھا جائے گا کہ آیا يہ کارروائی دانستہ تو نہيں تھی۔
فوج کے مطابق، فوجيوں نے ايک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کيا اور حکم نہ ماننے پر فائرنگ کر دی تھی جس میں بارہ سالہ محمد ال المی چھاتی ميں گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
دوسری جانب فلسطینی تحریک پسند محمد عواد نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دانستہ طو رپر گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں محمد العلامی نامی یہ بچہ گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا تھا
