English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش میں مون سون بارشیں،12 ہزار روہنگیا مسلمان متاثر

القمر

بنگلہ ديش کے جنوبی حصوں ميں شديد بارشوں کے باعث وہاں آباد روہنگيا مہاجرين کی کئی بستياں بہہ گئيں، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہيں۔

گزشتہ روز کوکس بازار کے علاقے ميں تيس سينٹی ميٹر تک بارش ريکارڈ کی گئی۔

اس کيمپ ميں لگ بھگ آٹھ لاکھ روہنگيا مہاجرين پناہ ليے ہوئے ہيں۔ محکمہ موسميات نے آئندہ دنوں کے ليے بھی بارشوں کی پيشن گوئی کی ہے۔

اقوام متحدہ کی ہائی کميشن برائے مہاجرين کے مطابق تازہ بارشوں سے فوری طور پر بارہ ہزار مہاجرين اور ڈھائی ہزار کيمپ متاثر ہوئے ہيں تاحالابھی تک صرف پانچ ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا گيا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے