English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق: کولیشن فورسز کی طرف سے پیش مرگہ فورسز کو دوبارہ امداد کی فراہمی

القمر

داعش کے خلاف مصروفِ جنگ امریکہ کی زیرِ قیادت کولیشن فورسز نے عراقی علاقائی کرد انتظامیہ سے منسلک پیش مرگہ فورسز کو ایک ہفتے کے دوران دوسری دفعہ فوجی گاڑیوں کی امداد فراہم کی ہے۔

کولیشن فورسز نے اربیل میں منعقدہ تقریب کے ساتھ ہمر بکتر بند گاڑیوں اور ایمبولینسوں سمیت کُل 59 فوجی گاڑیاں پیش مرگہ ہیڈ آفس کے حوالے کی ہیں۔

واضح رہے کہ کولیشن فورسز نے 24 جولائی  کو بھی 70 کے قریب نئی گاڑیاں  پیش مرگہ فورسز کے حوالے کی تھیں۔ تقریب میں نمائش کی گئی ان گاڑیوں میں ہموی بکتر بند گاڑیاں ٹینکر اور فوجی ٹرک شامل تھے۔

وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے اس بیان کے بعد کہ "دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کی ضرورت نہیں رہی”۔ پیش مرگہ فورسز کو فراہم کی گئی یہ امداد مرکز توجہ بنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے