ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا:طالبان کی یقین دہانی

طالبان نے چين کو يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بننے ديا جائے گا۔

طالبان کا ايک وفد مذاکرات کے ليے بيجنگ کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔

واضح رہے کہ چين کو خدشہ ہے کہ غير ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان ايغور نسل عليحدگی پسندوں کی تحريک کے ليے استعمال ہو سکتا ہے تاہم طالبان کے ترجمان محمد نعيم نے ايسے خدشات کو بے بنياد قرار ديا۔

طالبان نے بتايا ہے کہ بيجنگ حکومت نے بھی يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات ميں دخل اندازی نہيں کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں