ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراش شہر سے متعلق فیصلے کا حق شمالی قبرص کو ہے:ایوان صدر

شمالی قبرص کے ایوان صدر  کے مطابق مراش سے متعلق کسی بھی قسم کے فیصلے کا حق دیگر انتظامیہ کو منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں  ہے۔

ایوان صدر نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ شمالی قبرصی وزرا کمیٹی کے سن 2019 کے فیصلے کے تحت،مراش شہر کی دوباہر آباد کاری سے متعلق پالیسی متعین ہو چکی ہےاور اس پر کام بھی ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ  مراش شمالی قبرص کا حصہ ہے  جہاں مسئلہ قبرص  سے  مبرا آباد کاری کے لیے بحال کیا جائے گا اور یہ باور رہے کہ مراش سے متعلق فیصلے کا حق کسی دیگر انتظامیہ کو منتقل نہیں کیا جا سکتا،شمالی قبرص کسی دیگر ملک کی جانب میلی آنکھ نہیں رکھتا اس کے برعکس مراش کی بحالی سے متعلق فیصلے سے مقامی لوگوں کے سالہا سال سے مطلوبہ حقوق کا دفاع کرنے میں مدد ملی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جزیرہ قبرص سے متعلق پالیسی جنوبی قبرص کی حکمت عملی اور ان کے بیانات کی عکاسی کرتی ہے،شمالی قبرص کی خواہش ہے کہ قبرص میں منصفانہ اور مصالحانہ موقف  فریقین کے آزادانہ ارادے کی ترجمانی پر مبنی مذاکراتی راہ ہموار کر سکے جس کے لیے ضروری ہے کہ فریقین مشترہ مطابقت پر آمادہ ہوں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں