جاپانی ذرائع ابلاغ نے ڈرون طیاروں کے سیکٹر میں ترکی کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔
دنیا ، ترکی کی ڈرون اور مسلح ڈرون سیکٹر میں کامیابیوں اور سال 2020 میں علاقائی مسائل کے معاملے میں پیش کردہ فعالیت پر بات کر رہی ہے۔
جاپان کے نشر و اشاعت کے ادارے نکئی نے بائکار ڈیفنس کی طرف سے گذشتہ ہفتے متعارف کروائے گئے محارب ڈرون پلین سسٹم "MIUS” کی کامیابیوں پر مبنی مقالہ شائع کیا ہے۔
مقالے میں ڈرون طیاروں سمیت دفاعی شعبے میں ترکی کی کامیابیوں کو بیان کیا گیا اور جھڑپوں کا پانسہ پلٹنے میں ڈرون طیاروں کے کردار پر زور دیا گیا ہے ۔
مقالے میں امریکہ وزارت خارجہ کے سابقہ عملے میں سے جیوپولیٹک ماہر رچرڈ آوٹزین کی رواں مہینے میں لکھی گئی ایک رپورٹ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
آوٹزین نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2020 ترکی کی طاقت کے معاملے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی طاقت کو کیسے استعمال کر سکتا ہے۔ اس وجہ سے ترکی کو یک بڑی طاقت کے طور پر قبول کرنا ضروری ہے۔
آوٹزین نے کہا ہے کہ ترکی اقتصادی اور فوجی طاقت سے زیادہ حرکت میں آنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
