English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 مقامات پر حالات قابو میں

القمر

ترکی بھر میں دو روز سے جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وزیر مواصلات فخر الدین آلتن  نے سوشل میڈیا پیج سے "ہماری حکومت جنگلات  کو بچانے کے لئے کمر بستہ ہے” کے عنوان سے ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے جنگلات کی آگ کو بجھانے کے لئے مصروف عمل گاڑیوں، طیاروں اور عملے  کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

پیغام میں آلتن نے کہا ہے کہ "متعلقہ ادارے اور تنظیمیں تقریباً 4 ہزار افراد کے عملے، سینکڑوں گاڑیوں اور متعلقہ  سامان کے ساتھ 21 اضلاع میں لگی جنگلاتی آگ  کو بجھانے کے لئے زمین اور فضاء سے  مصروفِ عمل ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ دو دن سے آگ سے جھلستے 63 مقامات میں سے 43  مقامات پر حالات قابو میں ہیں اور آگ بجھانے  کا کام نہایت احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے