English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ: کیمیائی مادوں کا اخراج، 15 افراد زخمی

القمر

انگلینڈ کے علاقے کینٹ  سے منسلک  کیویری وُوڈ علاقے میں کیمیائی مادوں کے اخراج کی وجہ سے 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہنگامی امدادی ٹیموں نے علاقے کو داخلے کے لئے  بند  کر دیا ہے۔

صبح کے وقت علاقے میں پہنچنے والی جنوب مشرقی ساحلی ایمبولینس سروس کے حکام نے کہا ہے کہ ” بڑے پیمانے پر کیمیائی مادے کے اخراج کی اطلاع کر آج صبح 5 بج کر 38 منٹ پر ہمیں آئیلزفورڈ کیویری وُوڈ صنعتی علاقے میں طلب کیا گیا”۔

امدادی ٹیموں نے معمولی علامات کے ساتھ 15 متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔

پولیس ٹیموں نے فائر بریگیڈ ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے علاقے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔

علاقے میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے