English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرونا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہسپتال منتقل

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ جسٹس فائزعیسیٰ کو علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے