ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولوی کی مسجد میں 4 سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

مسجد میں مولوی کی 4 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مسجد کے اندر ایک مولوی کو دو بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ملزم کو بچی کے منہ پر تھپڑ بھی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے واضح ہے کہ ملزم بچیوں کو ڈرا دھمکا بھی رہا تھا۔

ویڈیو میں ملزم کو بچیوں کو ڈرانے دھمکانے کے بعد کمرے کے اندر کے اندر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے اس پر بچی کی مبینہ زیادتی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو صارفین نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کل رات چک 59 ج ب نتھوں چک مسجد ربی بِن عقاب میں ایک 4 سال کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لیکن مسجد انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہی ۔

پنجاب پولیس نے آفیشل پیج سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
جبکہ متاثرہ کا طبی معائنہ بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

۔جبکہ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن میڈیا سٹریٹجی اظہر مشوانی نے ملزم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں