چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران پاکستان کا ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ سی پیک کے ما تحت اس وقت 22 توانائی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ملک میں جدید اور منفرد زریعہ توانائی کو متعارف کروایا۔ یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا رن آن ریور ہائیڈرو پراجیکٹ ہے جو دریائے کنہار پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 1.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 66 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے سے 884 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
