English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پربات چیت

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولا دیمر پوتن سے ٹیلیفون  پر بات چیت کی۔

روسی  ایوان ِ صدر کریملن  نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ  دونوں سربراہان کی گفتگو میں ترکی میں جنگلات کی آگ کا معاملہ  زیر غورآیا  ہے۔

جناب ایردوان نے  روس کی جانب سے  5 آگ بجھانے والے طیارے اور تین ہیلی کاپٹر بھیجنے پر صدر پوتن سے اظہارِ تشکر کیا۔

جس پر روسی صدر نے ترکی  سے  اظہار ہمدردی کیا۔

مذکورہ قدرتی آفت کے خلاف جدوجہد  میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون  کی  اہمیت پر توجہ مبذول کرائے جانے والی اس بات چیت میں پوتن  نے آگ بجھانے کی کاروائیوں میں ترکی سے تعاون و امداد کی ترسیل کے جاری رہنے کا عندیہ دیا۔

روس اور ترکی کے باہمی تعلقات پر بھی غور ہونے والی اس ملاقات میں ماسکو میں کل منعقدہ ترکی۔ روس بین الاحکومتی   مخلوط اقتصادی  کمیشن کے 17 ویں اجلاس  کے مثبت گزرنے پر بھی زور دیا گیا۔

بات چیت میں دو طرفہ تجارت، اقتصادیات، انرجی اور دیگر شعبہ جات میں  طے شدہ معاہدوں پر عمل  درآمد  کے لیے  مشترکہ امور پر کام کو جاری رکھنے  کا اظہار کرتے ہوئے  باہمی روابط کو مختلف سطح پر جاری رکھے جانے پر بھی ہم آہنگی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے