English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق کرغز صدر کو روس سے واپس لایا گیا،تفتیش کا آغاز

القمر

کرغزستان کے پہلے سدر عسکر اکائیف  کو  سولہ سال بعد بعد روس سے ملک واپس لایا گیا ہے۔

 مقامی پریس کے مطابق، صدر اکائیف کو قومی سلامتی کمیٹی کی کوششوں سے وطن واپس لایا گیا ہے جنہیں بشکیک کے ہوائی اڈے سے قومی سلامتی کمیٹی کی عمارت لے جایا گیا جن سے  کمتور  سونے کی کان کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ  صدر صادر کاپاروف  نے  اکائیف کے دور اقتدار یعنی سن 1993 میں کینیڈا کی سینٹرا گولڈ نامی فرم  کی طرف سے کھودی گئی کمتور سونے کی کان کے نتیجے میں ماحولیات کو کافی نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا جس پر ان کے خلاف گرفتاری کا اعلان کیا گیا تھا۔

 کرغزستان کی آزادی کے بعد 15 سال تک اقتدار پر فائز اکائیف نے 24  مارچ 2005 کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں خاندان کے ہمراہ روس میں پناہ لے لی تھی ۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے