English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: اقوام متحدہ

القمر

اقوام متحدہ نے افغانستان ميں حکومت اور طالبان پر زور ديا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو يقينی بنايا جائے۔

عالمی ادارے نے تنبيہ کی ہے کہ بصورت ديگر اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہيں۔

ادارے کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ ہلمند میں 40 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہو چکے ہیں۔

افغانستان ميں اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے  بتايا گيا ہے کہ طالبان کی پيش قدمی اور اسے روکنے کے ليے افغان دستوں کے فضائی حملے بھاری جانی و مالی نقصان کا باعث بن رہے ہيں۔

واضح رہےکہ ان دنوں افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء کا عمل جاری ہے، جو اپنے آخری مراحل ميں ہے۔ ايسے ميں طالبان ملک کے وسيع تر علاقوں پر قابض ہوتے جا رہے ہيں اور ہزاروں کی تعداد ميں افغان شہری نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے