ترکی فولاد سازی کی صنعت میں تروقی پا رہاہے۔
امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے برآمداتی کوٹے کی پابندی اور کورونا کے باعث عالمی سطح فولاد کی صنعت میں جہاں ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے وہیں ترکی نے اس شعبے میں چھ فیصد ترقی پائی ہے۔
سن 2020میں فولاد کی پیداوار میں یورپ میں سر فہرست ترکی نے اس شعبے میں سال رواں کی پہلی شش ماہی میں بیس فیصد ترقی حاصل کی جس کی وجہ سے فولادی برآمدات میں پچاس فیصد ترقی دیکھنے میں آئی۔
