ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک کے مختلف علاقوں میں لگی جنگل کی آگ سے متعلق بریفنگ لی۔
ترکی کے بحیرہ ایجئین اور بحیرہ روم کے علاقوں میں 7 دن سے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس کے انفارمیشن کوآرڈینیشن مرکز میں صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ صدارت جنگلاتی آگ کے موضوع پر اجلاس کا انعقاد ہوا۔
صدر ایردوان کو مرکز کی دیو ہیکل اسکرینوں کی مدد سے آگ کی لپیٹ میں آئے علاقوں کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
