English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیونس کے صدر نے مزید 2 وزرا کو سبکدوش کر دیا

القمر

صدر ِ تیونس قیص سعید نے ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے حشام الا میشیشی حکومت کےمزید ۲ وزرا کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا۔

ایوان ِ صدر  کے اعلان کے مطابق وزیر برائے معیشت و سرمایہ کاری   علی الا قالی کی جگہ صیہام الا بوعادیری  اور وزیر خبر رسانی و ٹیکنالوجی  محمد الا فاضل کی جگہ نظار بن ناجی کو متعین کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر سعید نے 26 جولائی کو وزیر قانون اور وزیر دفاع کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا تھا۔

تیونس میں 25 جولائی کو حکومت  اور حزب اختلاف کے بر خلاف سینکڑوں افراد کی شراکت سے  ہونے والے احتجاجی مظاہروں  کے بعد ہونے والے  فسادات میں ناحدہ تحریک سمیت  سیاسی جماعتوں کے مراکز پر دھاوا بولا گیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے