English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کووڈ ویکسین کی غلط دستاویزات دینے پر 20000 ڈالر جرمانہ دینا پڑ گیا

القمر

کینیڈا جانے والے دو امریکی مسافروں کو ویکسینیشن کی غلط دستاویزات پرتقریبا 16000 امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔

 کینیڈا کی ایجنسی برائے صحت عامہ  کے عہدیداروں نے دونوں مسافروں  پر فی کس جرمانہ 19،720 کینیڈیئن ڈالر جرمانہ عائد کیا۔

کینیڈا نے جنوری میں سیاحت میں نرمی  کا آغاز کیا جو تمام مسافروں کے لیے ضروری ہے۔ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے داخلہ لینے والے کو منفی COVID ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا مزید برآں ، ہوائی جہاز سے آنے والے تمام مسافروں کو حکومت سے منظور شدہ ہوٹل میں تین راتوں تک رہنا چاہیے یا جب تک کہ وہ COVID کے لیے منفی ٹیسٹ نہ کروالیں۔

ایجنسی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام مسافروں کو ایمانداری سے سوالات کے جواب دینے کی ضرورت ہے اور غلط معلومات فراہم کرنا ایک سنگین جرم ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے