English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل:وزیر دفاع کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ،متعدد ہلاک و زخمی

القمر

افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں وزیر دفاع  بسم اللہ  محمدی کے گھر کے باہر حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان امور داخلہ کے ترجمان میر واعظ ستانیکسی کے مطابق  مطابق رات آٹھ بجے پہلا دھماکہ قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی کی رہائش گاہ کے باہر ہوا جس کے بعد مسلح افراد وزیر دفاع کے گھر میں داخل ہوگئے جبکہ دو گھنٹے کے اندر ایک اور زور دار دھماکہ ہوا۔

اس  حملے میں 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں  دوسری جانب، دھماکے کی شدت سے اطراف  کے مکانات اور دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 اس واقعے کے بعد کابل میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے جبکہ افغان فوج نے لشکر گاہ اور ہرات میں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے