English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقوق دیئے جائیں:شاہ محمود قریشی

القمر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 سال مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی جو کہ ڈی چوک پر ختم ہوئی۔

 اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ایک منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری جہاں جہاں بھی ہیں بھارت کے خلاف ہم آواز ہیں اور پاکستانی قوم 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھی بھارتی حکومت کے اقدامات مسترد کردیئے ہیں کیونکہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے پرعزم جدوجہد کر رہے ہیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے