ايران ميں ابراہيم رئيسی نے ملکی صدر کے طور پر حلف اٹھا ليا ہے جو کہ باسٹھ فيصد ووٹ حاصل کر کے جون ميں منعقدہ انتخابات ميں کامياب رہے تھے۔
رواں ہفتے منگل کو روحانی ليڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے ان کی صدر کے طور پر تقرری کی حتمی منظوری بھی دے دی تھی۔
اسی تقريب سے اپنے خطاب ميں رئيسی نے کہا تھا کہ اقتصادی بحران سے نمٹنا، بڑھتی ہوئی افراط زر پر کنٹرول کرنا اور بدعنوانی کا خاتمہ ان کی اولين ترجيحات ميں شامل ہيں۔
سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی مقابلتاً اعتدال پسند تھے مگر رئيسی سخت گير نظريات کے حامل ہيں۔
