ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ایردوان ۔ علی ییف ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر علی ییف نے  صدر ایردوان کو ٹیلی فون کیا اور ترکی کے مختلف مقامات پر لگی جنگل کی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک دفعہ پھر  اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کاروائیوں میں آذربائیجان ترکی کے ساتھ ہے۔ مزید 40 فائر بریگیڈ گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں اور توقع ہے کہ کل متاثرہ علاقے میں پہنچ جائیں گی۔ 

ان اضافی گاڑیوں سے ترکی بھیجی گئی فائر بریگیڈ گاڑیوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔

صدر ایردوان نے بھی اظہارِ تعزیت اور تعاون پر صدر الہام علی ییف کا شکریہ ادا کیا  اور کہا ہے کہ آذربائیجان کی فائر بریگیڈ ٹیمیں پیشہ وارانہ مہارت اور محبت کے ساتھ آگ بجھانے کی کاروائیوں میں مدد کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں