English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ کر دیا

القمر

حزب اللہ  نے، لبنان پر حملے کے جواب میں، اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شب لبنان کے جنوبی علاقوں الجرموک اور الشواکر پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں حزب اللہ سے منسلک "شہید علی کامل محسن” اور "شہید قاسم طحٰن ” گروپوں کے اسرائیل کے زیر قبضہ  فارم ہاوسوں پر 122 ملی میٹر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

تاہم اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ گولان پہاڑیوں میں واقع عین کنیہ اور رہائشی علاقے سنیر میں سائرن بجے۔

بیان میں راکٹوں کی تعداد اور کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

تاہم اسرائیل  کے چینل 13 نے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کی طرف کم ازکم 10 راکٹ پھینکے گئے ہیں اور گولان کی پہاڑیوں پر سائرن بجائے گئے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے