۔۔۔ القدس العربی: امریکہ کی طرف سے ایران کے نئے صدر کے لئے پیغام، ڈپلومیسی کے مواقع سے استفادہ کریں۔
۔۔۔ الریا القطریا: فرانس کی طرف سے منعقدہ "لبنان امدادی کانفرنس” میں 370 ملین ڈالر کی امداد جمع ہوئی ہے۔
۔۔۔ الجزیرہ: افغانستان میں طالبان دیہی علاقوں کے بعد اب شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، بین الاقوامی برادری فائر بندی کے لئے بھاری کوششیں کر رہی ہے۔
۔۔۔ الپائس: اسپین کے پانچ خود مختار علاقوں کا مطالبہ، اولڈ ہاوسز کے ملازمین کی ویکسینیشن اور ہفتے میں دو دفعہ ٹیسٹ کروانے کو لازمی قرار دیا جائے۔
۔۔۔ الموندو: بارسیلونا فٹبال کلب نے کہا ہے کہ میسی اب بارسیلونا کلب سے نہیں کھیلیں گے۔
۔۔۔ٹیلے سُر: گوئٹے مالا میں صدر آلجاندرو گیاماتی سے استعفے کے مطالبے کے ساتھ شروع ہونے والے وسیع پیمانے کے احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں۔
۔۔۔ ڈوئچے ویلے: جرمنی کی ہر 10 کمپنیوں میں سے 9 سائبر حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔
۔۔۔نیوز سائٹ زیڈ ڈی ایف: جرمن فٹبال کے ناقابل فراموش ناموں میں سے میخائیل بالک کا 18 سالہ بیٹا ایمیلیو پرتگال میں موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
۔۔۔ نیوز سائٹ ویلٹ: اسرائیل ائیر فورسز نے لبنان کے اہداف کو نشانہ بنایا۔
۔۔۔ تاس: یوکرائن کے صدر زلنسکی نے دونباس کے عوام کو روسی پاسپورٹ دینے پر روس کو بین الاقوامی قوانین کے استحصال کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔
۔۔۔ ازوستیا: امریکہ اپنے شہریوں کو متنبہ کر رہا ہے کہ روس کی سیاحت نہ کریں خاص طور پر شمالی قاقیشیا اور کریمیا جانے سے پرہیز کریں۔
۔۔۔ ریا نووستی: روس کی وزارت خارجہ نے منسک کے، روسی کے عام انتخابات کے لئے، مبصر نہ بھیجنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
۔۔ لے فگارو: امریکہ میں ریپبلکن گوانٹانامو جیل کو بند کرنے کے لئے صدر جو بائڈن پر دباو ڈال رہے ہیں۔
۔۔۔ فرانس 24: یونان میں فائر فائٹر ایتھنز کے قریب پہنچی ہوئی آگ پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
۔۔۔ لے سائر: بارسیلونا فٹبال کا ایک دور ختم ہو رہا ہے ، لیونل میسی ٹیم کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
