ترکی نے چاڈ میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ کی کیمرون سے متصل سرحدوں کے جوار میں جھیل چاڈ کے علاقے میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کل کیے گئے دہشت گرد حملے میں بیسیویوں فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔
ہم اس مذموم حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین ، چاڈ کے عوام اور حکومت سے دلی طور پر اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔
