English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک مسلح افواج کی کاروائی کے نتیجے میں شام اور عراق میں تین دہشت گرد ہلاک

القمر

شمالی عراق کے گارا میں 2 دہشت گردوں  اور شام کےچشمہ امن  کے علاقے میں 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع  کے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیئے گئے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مؤثر اور فیصلہ کن طریقے سے جاری ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   شمالی عراق کے علاقے گارا میں 2     دہشت گردوں کو فضائِی   کاروائی کے دوارن  اور  شام کے علاقے   چشمہ  امن  میں دہشت گرد تنظیم  پی کے کے اور وائِ پی جی کے ایک دشہت گرد کو ہلاک کردیا گیا  ہے۔

دوسری طرف ، دہشت گرد تنظیم PKK  اور وائی پی جی  سے راہ فرار  اختیار کرنے  والے   ایک دہشت  گرد نے  ترک مسلح افواج کی قائل  کرنے  کی کوششوں کے بعد سرحد پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

دہشت گرد  سے تفتیش کے بعد اسے اپنے خاندان  کے افراد سے ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے