ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کی 76 ویں سالانہ یاد۔
76 سال قبل آج کے دن دنیا کا پہلا ایٹم بم دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ کی طرف سے جاپان کے شہر ہیروشیما پر گرایا گیا۔
یہ بم پھٹتے ہی ایک لاکھ 40 ہزار انسان موت کے منہ میں چلے گئے۔ لیکن بم کی تباہ کاریوں کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ بم کی وجہ سے زخمی ہونے اور ایٹمی اثرات کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے نتیجے میں ہزاروں انسان لقمہ اجل بن گئے۔
