وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یونان کے وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیاس کو یونان میں لگی آگ پر تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، چاوش اولو نے ڈینڈیاس کو فون کرتے ہوئے یونان میں لگی آگ پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمنا ظاہر کی ہے کہ۰ حکومتِ یونان جلد ہی اس آگ پر قابو پا لے گی۔
یونانی وزارت خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے یونانی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کرنے اور لگنے والی آگ کی وجہ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کو جگہ دی گئی ہے۔
پوسٹ میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دونوں ممالک نے پہلے اپنے ملک پر آگ پر قابو پانے کے بعد ایک دوسرے کی مدد کرنے اور آگ پر قابو پانے کی تمنا ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل یونان کے وزیر خارجہ ڈینڈیاس نے 29 جولائی کو ترکی میں آتشزدگی کی وجہ سے وزیر خارجہ چاوش اولو کو بھی ٹیلی فون کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
