آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے صدرِ فرانس امینول ماکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
آذری ایوان ِ صدارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرانس کی خواہش پر ہونے والی اس ٹیلی فون گفتگو میں سربراہان نے نومبر 2020 کو روس، آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد کے دور میں علاقائی معاملات اور مذکورہ معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد پر غور کیا گیا۔
آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدوں پر تازہ صورتحال پر بھی غور کرنے والے دونوں سربراہان نے جھڑپوں کے بعد خطے میں استحکام و سلامتی کو تقویت دیے جانے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ا س دوران فرانس اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات کا بھی مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔
