اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ لینے کے بعد میشن پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی تھی۔
بعدازاں وزیر اعظم عمران خان نے مشین کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا جس میں مشین سے نکلنے والا ووٹ ڈالا بھی جاسکے گا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ میعار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس مشین کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 7, 2021
