صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ 46 اضلاع کے 214 جنگلات میں لگنے والی آگ میں سے 202 مقامات میں اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں جنگلات کی آگ کے بارے میں آگاہی کراتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کاروائیاں فضااور زمین سے مختلف طریقوں اور آلات سے جاری ہیں ، ہم اپنے وطن کو ہر گز ریگستان نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی پانی سے محروم ہونے دیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کی کاروائیوں میں 18 طیارے، 850 پانی کے ٹینکر، 57 ہیلی کاپٹر، 150 کنسٹرکشن مشینیں ، 9 ڈراؤنز اور 5 ہزار 250 کارکنان بر سرپیکار ہیں ۔ نجی شعبے اور شہری تنظیموں کے تعاون سے بیرون ملک سے لائے گئے 4 طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی اس کام میں حصہ لیں گے۔
