English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سفیر پاکستان کی خاقان چاوش اولو سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر پر تبادلہ خیال

القمر

انقرہ میں متعین پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے ترک پارلیمانی کا دورہ کا جس کے دوران انہوں نے حقوق انسانی کے پارلیمانی تحقیقی کمیشن کے صدر خاقان چاوش اولو اور ترک۔پاکستانی دوستی گروپ کے صدر علی شاہین سے ملاقات  کی ۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں   حالیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ترک پارلیمانی ارکان کو  تفصیلات دیں اور بتایا کہ   حکومت ہند جموں  و کشمیر میں مفاہمت کی راہیں مسدود کرتے ہوئے خطے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت سمیت ان کے جائز حقوق غصب کرنے پر تلی ہوئی ہےجبکہ  اس کے تمام اقدامات یک طرفہ اور خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں ۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں ،ان پر بیرونی دنیا کے دروازے ایک سال سے بند ہیں اور بھارتی فوجی مظالم کی انتہا کرتے ہوئے متعدد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔
سفیر پاکستان  نے  ترک پارلیمانی ارکان اور عوام کا  مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی  اورمقبوضہ جموں و کشمیر کے  تنازعے کو منصفانہ طرز عمل سے حل کرنے میں کوششوں کی حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے