یورپی یونین کے مطابق ایران بین الاقوامی جوہری معاہدے کے نئے متن پر تیزی سے مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔
یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران نے ویانا میں ابتدائی جوہری مذاکرات کے لیے مثبت اشارے دیے ہیں۔
واضح رہے کہ جون کے آخر میں معطل ہونے والے مذاکرات ستمبر کے آغاز میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
یورپی یونین کے ذمہ دار نمائندے شپانئراینریک مورا گزشتہ جمعرات کو تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔
