نائیجیریا کے صوبہ کادونہ میں مسلح افراد کے قبضے سے سولہ افراد کو ایک آپریشن کے تحت رہا کروا لیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ مائیک وانڈاراسو نامی علاقے میں کیے گئے آپریشن میں اس جتھے کے متعدد افراد کو بھی ہلاک کیا گیا ۔
کادونہ کے صوبائی داخلہ و سلامتی امور کے کمشنر سامویل آرووان کا کہنا ہے کہ ہم نے مسلح افراد کے دو حملوں کو علاقے میں ناکام بنا دیا جبکہ آپریشن کے دوران سولہ افراد کو بھی ان کے چنگل سے آزاد کروالیا ہے۔
اس دوران یہ نہیں بتایا گیا کہ ان افراد کو کب اغوا کیا گیا تھا۔
